Friday, February 2, 2018

پشاور زلمی نے کن 100 لوگوں کو میچ دیکھانے دبئی لے جانے کا اعلان کر دیا

ان 100 پاکستانیوں کو میں مفت میچ دکھانے دبئی لے کر جاﺅں گا“ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے شاندار اعلان کر دیا پاکستان سپر لیگ کا جادو ابھی سے سر چڑھ کر بولنے لگا پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پاکستان کے بہترین 100 الیکٹرونکس ڈیلرز کو پی ایس ایل کے افتتاحی میچ اور تقریب دکھانے کیلئے دبئی لیجانے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی ایس ایل کی آمد سے قبل دفاعی چیمین پشاور زلمی کی جانب سے ہر روز ایک نئے سرپرائز اور اعلانات کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور زلمی چیئرمین اور ہائیر اینڈ ربا پاکستان کے سی ای او جاوید آفریدی نے ملک کے 100 بہترین اور کامیاب الیکٹرونکس ڈیلرز کو پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کیلئے دبئی بھجوانے کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور میں ہونے والے ہائیر پاکستان کے برانڈ سیمینار کے دوران جاویدآفریدی نے اس بات کا اعلان کیا جس سے تمام الیکٹرونکس ڈیلرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرکٹ کا کھیل پورے پاکستان میں یکساں مقبولیت اور جوش و خروش کا باعث ہے جبکہ پاکستان سپر لیگ کی شروعات سے قبل یہ جوش انتہاءپر ہے، پشاور زلمی جلد مزید اہم اور بڑے اعلانات بھی کرے گی۔

No comments:

Post a Comment