پاکستان سپر لیگ 2018
Friday, February 2, 2018
پشاور زلمی نے کن 100 لوگوں کو میچ دیکھانے دبئی لے جانے کا اعلان کر دیا
ان 100 پاکستانیوں کو میں مفت میچ دکھانے دبئی لے کر جاﺅں گا“ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے شاندار اعلان کر دیا
پاکستان سپر لیگ کا جادو ابھی سے سر چڑھ کر بولنے لگا پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پاکستان کے بہترین 100 الیکٹرونکس ڈیلرز کو پی ایس ایل کے افتتاحی میچ اور تقریب دکھانے کیلئے دبئی لیجانے کا اعلان کر دیا ہے۔
پی ایس ایل کی آمد سے قبل دفاعی چیمین پشاور زلمی کی جانب سے ہر روز ایک نئے سرپرائز اور اعلانات کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور زلمی چیئرمین اور ہائیر اینڈ ربا پاکستان کے سی ای او جاوید آفریدی نے ملک کے 100 بہترین اور کامیاب الیکٹرونکس ڈیلرز کو پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کیلئے دبئی بھجوانے کا اعلان کر دیا ہے۔
لاہور میں ہونے والے ہائیر پاکستان کے برانڈ سیمینار کے دوران جاویدآفریدی نے اس بات کا اعلان کیا جس سے تمام الیکٹرونکس ڈیلرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرکٹ کا کھیل پورے پاکستان میں یکساں مقبولیت اور جوش و خروش کا باعث ہے جبکہ پاکستان سپر لیگ کی شروعات سے قبل یہ جوش انتہاءپر ہے، پشاور زلمی جلد مزید اہم اور بڑے اعلانات بھی کرے گی۔
Thursday, February 1, 2018
ہماری پہلی ترجیح پاکستان سپر لیگ ہے
،ویسٹ انڈیز کے 4 نامور کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کی جانب سے ورلڈ کپ کوالیفائر کھیلنے سے انکارکر دیا جبکہ ان پلئیرز کا کہنا تھا ان کی پہلی ترجیح پاکستان سپر لیگ ہے ،نام سامنے آگئے
گزشتہ چار سال میں ناقص کارکردگی کے سبب ویسٹ انڈین ٹیم کو تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کوالیفائر کھیلنے کی خفت کا سامنا کرنا پڑا جہاں وہ چار سے 25 مارچ تک دس ملکی ورلڈ کوالیفائرز میں شرکت کرے گی۔ویسٹ انڈیز کے چیئرمین آف سلیکٹرز کورٹنی براؤن نےکوالیفائرز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس کی قیادت جیسن ہولڈر کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیسن محمد، دویندرا بشو، کارلوس بریتھ ویٹ، شیلڈن کوٹریل، کرس گیل، شیمرون ہٹمیئر، شے ہوپ، ایون لوئس، نکیتا ملر، ایشلے نرس، روومین پاول، کیماروچ، مارلن سیمیولز اور کیسرک ولیمز شامل ہیں ۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ ہم نے چند نامور کھلاڑیوں سے کوالیفائرز کھیلنے کیلئے رابطہ کیا اور ہم کرس گیل اور مارلن سیمیولز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری درخواست کو قبول کر لیا۔تاہم کیرون پولارڈ، سنیل نارائن، ڈیرن براوو اور آندرے رسل نے ویسٹ انڈین بورڈ کی پیشکش کو یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ ان کی ترجیح پاکستان سپر لیگ کھیلنا ہے۔بورڈ نے ڈیوین براوو سے رابطہ نہیں کیا کیونکہ وہ پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ اب وہ ویسٹ انڈیز کیلئے کرکٹ کھیلنے کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈین کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان ایک عرصے سے مالی تنازع چل رہا ہے اور دونوں ہی جانب سے سرد مہری کے سبب یہ معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے اور بورڈ نے سینئر کھلاڑیوں کے سخت رویے کے سبب انہیں سینٹرل کنٹریکٹ دینے سے بھی انکار کردیا تھا۔
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے آغاز کے لیے تیار
پاکستان سپر لیگ کا آغاز 22 فروری کو رنگا رنگ تقریب سے ہو گا پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں دنیا بھر سے مقبول ترین پلئیر حصہ لے رہے ہیں بعذ ممالک کے پلئیرز نے اپنے ملک سے سینٹرل کنٹریکٹ تک کینسل کر دیا ہے پاکستان سپر لیگ کی دھوم پوری دنیا میں دیکھائی دینے لگی
Subscribe to:
Posts (Atom)


